اخلاص انگیز
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - مخلص، سچا، خلوص رکھنے والا۔ کہاں ہے ساقی اخلاص انگیز محبت کی کرے مئے مجھ اُپر ریز ( ١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٣٨١ )
اشتقاق
عربی زبان کے لفظ 'اِخْلاص' کے ساتھ فارسی کے مصدر 'اَنگیختَن' سے اسم فاعل 'انگیز' لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔
جنس: مذکر